جمعیت علماء دوسالہ میعاد کی ممبر سازی، اصلاحی کیمٹی کے قیام اور دینی تعلیمی بورڈ کے متعلق اہم میٹنگ

*جمعیت علماء دوسالہ میعاد کی ممبر سازی، اصلاحی کیمٹی کے قیام اور دینی تعلیمی بورڈ کے متعلق اہم میٹنگ*
جمعیت علماء دستوری جماعت ہے جس کے صدر و اراکین کا انتخاب ہردوسال میں ممبران کے ذریعے ہوتا ہے، موجودہ میعاد کا اختتام 2020 میں ہوا، 2021 /2022 کی میعاد (ٹرم) کے لیے مارچ میں ممبر سازی کا اعلان کیا گیا، جولائ 2021 تک جدید ممبرسازی کرتے ہوئے انتخابات کاعمل پورا کیا جائے اس کا نوٹیفکیشن ریاستی و مرکزی دفتر جمعیت علماء ارشد مدنی گروپ کی جانب سے جاری کیا گیا اور ممبر سازی کے بک دفتر پر پہنچ چکے ہیں، اس کے متعلق اہم مشورتی میٹنگ شہر کے تمام چھ حلقوں کے صدور اور جنرل سکریٹریز اور شھری سطح کے عہدے داران کے ساتھ صدر جمعیت علماء مفتی اسماعیل قاسمی صاحب کی صدارت میں  5 جون بروز اتوار دفتر جمعیت علماء مدنی روڈ پر منعقد ہوئی، جس بحث و مباحثہ اور مختلف مشوروں کے بعد ایک ٹھوس فیصلہ لیا گیا، کہ کورونا عفریت و قانونی بندشوں کے چلتے دگرگوں حالات میں مساجد ،مدارس،اسکولیں اور دیگر سرگرمیاں ٹھپ ہیں، ان حالات میں ممبر سازی ممکن نہیں، اس لیے اس میعاد کے ممبر سازی کی بجائے صدر محترم اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملکی، صوبائی، ضلعی اور شھری سطح کے عہدے داران کو برقرار رکھا جائے، ایسی تجویز اتفاق رائے سے منظور ہوئ اور اس تجویز کو ریاستی و مرکزی دفتر جمعیت علماء روانہ کیا جائے گا اور ایسی گزارش کی جائے  کہ موجودہ باڈی کی میعاد میں توسیع کردی جائے، 
دیگر امور بااجازت صدر،، کے ضمن میں ، دفتر جمعیت علماء مدنی روڈ پر *مرکزی اصلاحی کمیٹی کا قیام* اور ہر حلقہ میں ذیلی اصلاحی کمیٹی قائم کی گئی تھی، اس کے ساتھ مساجد میں محلہ کے اعتبار سے کمیٹی قائم کی جائے تاکہ سماج کے ایسے لوگ جن کا کوئ پرسان حال نہیں جو اپنے مسائل کے حل کے لئے پریشان ہیں اور کوئ ساتھ نہیں دیتا وہ باآسانی دفتر جمعیت علماء یا اپنے علاقے کی کمیٹی سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے خانگی،وراثت،اور معاملات کے مسائل کو باآسانی حل کرسکیں 
اس کے لئے ایک مرکزی اصلاحی کمیٹی کا قیام ہوگا جس میں علماء کرام، معاملہ فہم پنچ حضرات اور کچھ سماجی خدمات انجام دینے والے احباب ہوں گے اور دفتر پر وقت متعین کرکے ہفتہ میں ایک دن یہاں بیٹھیں گے ساتھ ہی تین افراد پر مشتمل ایک کمیٹی ہفتہ بھر روزآنہ ایک یادو گھنٹہ یہاں وقت دیں گے جو صاحب معاملہ کی تفصیل تحریری طور پر نوٹ کریں گے اور مرکزی کمیٹی کے ذریعے  ان کے مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی ۔۔ اسی طرح حلقہ وائز اور مسجد وائز کمیٹی بھی قائم کی جائے گی جہاں مرکزی دفتر پر جو معاملات آیئن گے اسے ان حلقوں اور مساجد میں فارورڈ کیا جائےگا۔ ان شاء اللہ 
اس کی پوری منصوبہ بندی ہوچکی ہے کچھ افراد طئے کئے گئے ہیں  جن کی پہلی میٹنگ دس جون بروز جمعرات دفتر جمعیت علماء مدنی روڈ پر ہوگی ان شاء اللہ اس کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
اسی کے ساتھ دینی تعلیمی بورڈ کے ذریعے دیہاتوں میں جو خدمات جمعیت علماء کی معرفت جاری ہے اس کا بھی جائزہ لیا گیا اور کچھ اصلاحات عمل میں لائی گئی 
اس اہم میٹنگ کا آغاز مفتی عبیدالرحمن قاسمی ابن مفتی اسماعیل کی تلاوت سے ہوا، مولانا امتیاز اقبال صاحب، اور مولانا عمران اسجد ندوی صاحب نے میٹنگ کے عنوانات کو تفصیل سے بیان کیا ،عبدالمالک بکرا محمد مکی سیٹھ صاحب، خازن انیس فہمی،ایڈوکیٹ نیاز لودھی،مولانا انیس الرحمن، مولانا ظہیر ملی رحمانی، مفتی عبدالمالک، امتیاز فلاحی،مولانا مسعود جمالی،مفتی زبیر،حافظ مختار جمالی صاحب عمرفاروق الخدمت، خلیل عباس ، عبدالرحمن پیارے، عامر سر و دیگر سرکردہ افراد موجود تھے ۔ 
شعبہ نشرواشاعت جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ، نیاپورہ مالیگاوں