Posts

خطاب جمعہ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔9/ جون حج اسلام کا اساسی اور بنیادی رکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محمد قمر الزماں ندویمدرسہ نور الاسلام ،کنڈہ پرتاپگڑھ حج اسلام کا ایک اہم اور بنیادی رکن ہے ، جو عشق الٰہی کا مظہر اور اطاعت خداوندی کی جیتی جاگتی تصویر ہے ،حج کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ بیک وقت یہ مالی اور بدنی دونوں عبادت ہے ،اس میں انسان کو جتنا مال و دولت لگانا پڑتا ہے، اس سے کہیں زیادہ اپنے جسم کو تھکانا پڑتا ہے اور بدن کو چور چور کرنا پڑتا ہے اور یہ سب کچھ عشق خدا اور حکم خدا میں بندہ کرتا ہے ۔۔۔۔ حج اسلام کا وہ اہم فریضہ ہے ،جس میں مالی اور بدنی عبادتوں کی روح موجود ہے۔ حج زندگی میں ایک مرتبہ ہر اس عاقل و بالغ مسلمان پر فرض ہے ،جو اہل و عیال کے نام ونفقہ کے علاوہ سرزمین مکہ مکرمہ تک آمد و رفت کی قدرت و وسعت رکھتا ہو،چنانچہ اللّٰہ رب العزت کا ارشاد و فرمان ہے ،،وللہ علی الناس حج البیت من استطاع الیہ سبیلا ومن کفر فان اللہ غنی عن العالمین ،،۔آل عمران 79/۔۔اللّٰہ کی عبادت کے لئے لوگوں پر حج بیت اللہ فرض ہے ،جس شخص کو وہاں تک پہنچنے کی استطاعت ہو،اور جس نے انکار کیا تو اللّٰہ تعالیٰ تمام جہانوں سے بے نیاز ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ،،بنی الاسلام علی خمس شھادة ان لا الہ الااللہ وان محمدا عبدہ ورسولہ وایتاء الزکوة و حج البیت و صوم رمضان ،،بخاری و مسلم۔۔۔ کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے اس امر کی شہادت دینا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ،نماز پڑھنا ،زکوة دینا ،حج بیت اللہ کرنا اور رمضان المبارک کا روزہ رکھنا ۔۔۔ اس روایت سے یہ بات واضح ہو گئی کہ اسلام کے پانچ ارکان ہیں جن میں سے ایک حج بھی ہے ،رکن ہونا فرض ہونے کی دلیل ہے ۔۔۔ حج بے شمار رحمتوں ،برکتوں ،فضیلتوں نعمتوں اور افادیت سے لبریز عبادت ہے ۔ایک مومن بندہ جب ان فضائل و مناقب سے آگاہ ہو جائے تو یہ ممکن ہی نہیں کہ استطاعت کے باوجود وہ اس فریضہ کی ادائیگی میں ذرہ برابر تامل کرے ،اس لئے کہ جب کسی چیز کی عظمت اس کی اہمیت وفضیلت اور اس کی افادیت دل پر نقش کرجاتی ہے، تو مشکل کام آسان سے آسان تر ہوجاتا ہے۔بس یہی حال حج کا ہے جو مشقتوں ،صعوبتوں اور مشکلات سے بھری ہوئی عبادت ہے،مگر اس کی خوبیاں ،اس کی نیکیاں ،اس کی سعادتیں ،اس کی برکتیں ،اس کی رحمتیں اور اس کی فضیلتیں تمام تر مشکلات پر حاوی ہیں، یہی وجہ ہے کہ تمام بندگان خدا اقطاع عالم اور دنیا کے مختلف علاقوں سے رواں دواں اور کشاں کشاں وادئ مکہ کو پہنچتے ہیں اور پھر عشق و مستی میں ڈوب کر مجذوبانہ حالت میں اس فریضہ کی ادائیگی کرتے ہیں ۔۔ حج اللہ تعالیٰ کے دربار میں حاضری اور اس کے حضور میں خود سپردگی کا نام ہے ،اسی لئے حاجی پر لازم ہے کہ وہ حج کے دوران کسی طرح کے گناہ اور جرم و خطا کا ارتکاب نہ کرے ،نہ جنسی ،نہ اخلاقی اور نہ معاشرتی ،نہ کسی عورت پر بری نگاہ ڈالے، نہ کسی کے مال پر غلط نگاہ ڈالے، نہ کسی کی چیز اٹھائے ،نہ کسی سے لڑائی جھگڑا اور بد کلامی کرے ،بلکہ حسن معاملہ اور حسن کردار کا مظاہرہ کرے خوش گفتاری ،شیریں کلامی اور خوش کلامی کو اپنی عادت، شیوہ، اور اپنا وطیرہ بنائے ۔۔حج جنسی ،اخلاقی اور تہذیبی پاکیزگی کا ایک ربانی نصاب ہے ،اگر حاجی اس نصاب اور کورس کو مکمل کرلیتا ہے ،تو اس کا حج مکمل ہوجاتا ہے اور اگر وہ اس نصاب کو پورا نہیں کرتا تو حج کے رسوم ادا کرنے کے باوجود حج کی قبولیت سے یعنی حج مبرور کی نعمت سے محروم رہتا ہے ۔۔۔ارشاد الہی ہے ،،الحج اشھر معلومات فمن فرض فیھن الجج فلا رفث ولا فسوق ولا جدال فی الحج وما تفعلوا من خیر یعملہ اللّٰہ و تزودوا فان خیر الزاد التقوی و اتقون یا اولی الالباب ۔۔۔البقرہ 197/۔۔۔ حج کے چند معلوم مہینے ہیں ،جس پر ان مہینوں میں حج فرض ہو تو اس کے لئے جنسی عمل کرنا ،فسق و فجور کرنا،،جھگڑا کرنا ،حج میں جائز نہیں اور جو تم نیکی کرتے ہو اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہے اور زاد راہ لیا کرو اور بہترین زاد راہ تقویٰ ہے اور اے عقل مندو مجھ سے ڈرو ۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا من حج فلم یرفث ولم یفسق غفر لہ ما تقدم من ذنبہ ۔۔ ترمذی ابواب الحج ۔۔۔ جس نے حج کیا اور نہ جنسی عمل کیا اور نہ برا کام کیا اس کے گزشتہ گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔۔ دوستو بزرگو اور بھائیو!! حج کا بڑا مقام اور رتبہ ہے اور نہ کرنے والے کے لئے بڑی وعید بھی ہے ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،،العمرة الی العمرة کفارة لما بینھما و الحج المبرور لیس لہ جزاء الا الجنة ۔۔بخاری ۔۔۔۔ عمرہ دوسرے عمرہ تک ان گناہوں کا کفارہ ہے، جو ان کے درمیان سرزد ہو اور حج مبرور کا بدلہ اور جزاء صرف اور صرف جنت ہے ۔۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ من حج للہ فلم یرفث ولم یفسق رجع کیوم ولدتہ امہ،، بخاری و مسلم۔۔ جس نے محض اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کے لئے حج کیا ،جماع اور گناہ سے محفوظ رہا تو وہ گناہوں سے پاک ہوکر ایسا لوٹتا ہے کہ ماں کی پیٹ سے پیدا ہونے کے روز پاک تھا ۔۔ ایک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو حاجی سوار ہوکر حج کرتا ہے اس کی سواری کے ہرقدم پر ستر نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور جو پیدل حج کرتا ہے، اس کے ہرقدم پر سات سو نیکیاں حرم کی نیکیوں میں لکھی جاتی ہے ۔آپ سے پوچھا گیا کہ حرم کی نیکیاں کیا ہوتی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک نیکی ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ہوتی ہے ۔۔جمع الفوائد بحوالہ مسند بزار۔۔۔ شریعت کا حکم یہ ہے کہ جب کسی پر حج فرض ہو جائے تو اس کے لئے جس قدر ممکن ہو جلد از جلد اس فریضہ کی ادائیگی کی فکر کرے ،اس میں ذرہ برابر تساہلی کوتاہی اور سستی نہ کرے ،کیوں کے حج کی ادائیگی مخصوص اوقات میں کی جاتی ہے اس کے لئے دن اور اوقات متعین ہیں اور ایک وقت گزر جانے کے بعد دوسرے وقت میں لمںبا فاصلہ ہے اور اس دوران زندگی موہوم ہے ،چنانچہ جو شخص قدرت و استطاعت اور شرائط پائے جانے کے باوجود اس کی ادائیگی میں غفلت سے کام لیتا ہے، یہاں تک کہ موت آجاتی ہے اور حج کرنے سے قاصر اور محروم رہ جاتا ہے، تو ایسے لوگوں کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت وعیدیں سنائی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں تک فرما دیا کہ جس شخص کو کسی ضروری حاجت یا ظالم بادشاہ یا مرض شدید نے حج سے نہیں روکا اور اس نے حج نہیں کیا اور مرگیا تو وہ چاہے یہودی ہوکر مرے یا نصرانی اور عیسائی ہوکر مرے ۔۔دارمی۔۔ دوستو اور بزرگو!! حج کی اپنی الگ ہی خصوصیت ہے یہ عبادت دیگر عبادات سے بعض اعتبار سے انفرادی شان کی حامل ہے ۔۔۔ حج میں بندگی اور سرافگندگی ،عاشقانہ اور مستانہ کیفیت کا جو روح پرور ماحول ہوتا ہے اس کی مثال اور نظیر دوسری جگہ نہیں ملتی ۔۔حج ایسی عبادت ہے جو صرف اور صرف صاحب استطاعت پر فرض ہے ۔۔یہ زندگی میں صرف ایک بار فرض ہے جب کہ دیگر عبادات بار بار فرض ہوتے ہیں ۔چنانچہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا ،،اے لوگو! تمہارے اوپر حج فرض کیا گیا ہے تم حج کیا کرو ایک شخص نے عرض کیا ،یارسول اللّٰہ! کیا ہرسال فرض ہے؟ آپ اس سوال پر خاموش رہے ،لیکن اس نے یہ سوال تین بار دہرایا ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٫٫اگر میں ہاں کہہ دیتا تو تمہارے اوپر یہ ہرسال فرض ہوجاتا اور تمہیں سکت اس کی نہ ہوتی ،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تک میں کوئی چیز تمہارے اوپر عائد نہ کروں ،تم اس کے سوال و تفتیش سے بچو اور اجتناب کرو ،کیوں کہ تم سے پہلے والے لوگ کثرت سوال اور اپنے نبیوں کے تئیں اختلاف کی وجہ سے ہلاک ہوئے ،جب میں تمہیں کسی بات کا حکم دوں تو حتیٰ الامکان اس پر عمل کرو اور جب کسی چیز سے روکوں تو اس سے تعرض نہ کیا کرو ۔۔۔مسلم ،نسائی ابن ماجہ ۔۔۔ حج کی ایک اہم خصوصیت اور انفرادیت یہ بھی ہے کہ اس کے ۔مقبول ہونے کے بعد اس کا بدلہ اور اس کی جزاء صرف اور صرف جنت ہے ۔۔۔ حج کی یہ انفرادیت بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام اور شریعت محمدی کی تکمیل کا اعلان ہی اس عبادت کے دوران کیا جہاں یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی ،،الیوم اکملت لکم دینکم الخ ۔۔۔ جن مقامات پر حج کے ارکان ادا کئے جاتے ہیں وہ ایسے متبرک مقامات ہیں کہ وہاں رسولوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت بیکراں نازل ہوا تھا ۔وہاں بعید نہیں جب حاجیوں کے قدم پڑیں گے تو ان پر بھی رحمتوں کا نزول ہوگا ۔۔ سفر حج آخرت کی یاد دلاتا ہے،کیوں کہ جب حاجی احرام باندھ لیتا ہے تو وہ گویا کفن کو اور موت کو بھی یاد کرتا ہے ۔اور میدان عرفات میں ہزاروں لاکھوں کا اجتماع روز محشر کی یاد دلاتا ہے ۔۔ حج باہمی تعارف اور اتحاد بین المسلمین کے لئے ایک بہترین ذریعہ ہے، یہ مسلمانوں کا ایسا سالانہ عالمی دینی اجتماع ہے کہ دنیا میں اس کی ایسی کوئی مثال نہیں مل سکتی، ،یہاں سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو پیغام دینا ان کو ان کی زندگی کا مقصد بتانا آسان ہے ۔۔۔۔۔ حاجی جب حج کے ارکان اور مناسک پورے کرلیتا ہے تو اس کا یہ روحانی عرفانی اور ربانی سفر ختم نہیں ہوتا بلکہ جاری رہتا ہے ،وہ عشق و محبت کی درس گاہ میں جو سبق پڑھ کر آتا ہے اسے یاد کرتا اور دہراتے رہتا ہے اور یہ اس کا وظیفہ اور روحانی ضرورت بن جاتی ہے اللّٰہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو حج نصیب کرے آمین نوٹ ،،اس خطاب جمعہ کو متعدد مراجع کی روشنی میں تیار کیا گیا ۔۔ ناشر / مولانا علاؤ الدین ایجوکیشنل سوسائٹی جھارکھنڈ6393915491

خطاب جمعہ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔9/ جون  حج اسلام کا اساسی اور بنیادی رکن  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد قمر الزماں ندوی مدرسہ نور الاسلام ،کنڈہ پرتاپگڑھ      حج اسلام کا ایک اہم اور بنیادی رکن ہے ، جو عشق الٰہی کا مظہر اور اطاعت خداوندی کی جیتی جاگتی تصویر ہے ،حج کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ بیک وقت یہ مالی اور بدنی دونوں عبادت ہے ،اس میں انسان کو جتنا مال و دولت لگانا پڑتا ہے، اس سے کہیں زیادہ اپنے جسم کو تھکانا پڑتا ہے اور بدن کو چور چور کرنا پڑتا ہے اور یہ سب کچھ عشق خدا اور حکم خدا میں بندہ کرتا ہے ۔۔۔۔     حج اسلام کا وہ اہم فریضہ ہے ،جس میں مالی اور بدنی عبادتوں کی روح موجود ہے۔    حج زندگی میں ایک مرتبہ ہر اس عاقل و بالغ مسلمان پر فرض ہے ،جو اہل و عیال کے نام ونفقہ کے علاوہ سرزمین مکہ مکرمہ تک آمد و رفت کی قدرت و وسعت رکھتا ہو،چنانچہ اللّٰہ رب العزت کا ارشاد و فرمان ہے ،،وللہ علی الناس حج البیت من استطاع الیہ سبیلا ومن کفر فان اللہ غنی عن العالمین ،،۔آل عمران 79/۔۔ اللّٰہ کی عبادت کے لئے لوگوں پر حج بیت اللہ فرض ہے...

علم وعمل کے نیر تاباں کی رحلت

Image
*علم وعمل کے نیر تاباں کی رحلت  *وفات حضرت الاستاذ مولانا عبد الخالق صاحب سنبھلی رحمہ اللہ*   *_بقلم: عبید اللہ شمیم قاسمی_*  آج ٣٠/جولائی ٢٠٢١ء بروز جمعہ اچانک يہ خبر صاعقہ بن كر گرى كہ استاذ الاساتذه، دارالعلوم دیوبند كے مقبول ترین استاذ اور نائب مہتمم حضرت مولانا عبد الخالق صاحب سنبھلی (رحمہ اللہ) طويل علالت كے بعد اس عالم فانى سے عالم جاودانى كو كوچ كرگئے، انا لله وانا اليه راجعون يہ دنيا چند روزه ہے، اس كى كوئى بھى چيز باقى رہنے والى نہيں ہے جو بھى يہاں آيا ہے اسے ايک دن كوچ كرنا ہے، ارشاد بارى تعالى هے: {كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ} [العنكبوت: ٥٧]۔ انسان كا جب وقت پورا ہوجاتا ہے تو لاكھ كوششوں كے باوجود آنے والے وقت كو ٹالا نہيں جاسكتا، فرمان خداوندى ہے: {إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ} [نوح: ٤]، اسى طرح دوسرى جگہ ارشاد ہے: {وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ} [الأعراف: ٣٤]. كسى شاعر نے كہا ہے:  *آج وه كل ہ...

علاقہءکوکن کےسیلاب متاثرین کی امدادکیلئے جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی اہم میٹنگ صوبےبھرسےعلاقائی،ضلعی اورشہری

Image
علاقہءکوکن کےسیلاب متاثرین کی امدادکیلئے جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی اہم میٹنگ صوبےبھرسےعلاقائی،ضلعی اورشہری صدوروسیکریٹریزاوررفقاءنےشرکت کی ممبئی29جولائی بروزجمعرات صبح گیارہ بجےبمقام صابوصدیق مسافرخانہ ممبئی حضرت مولانا اشتیاق احمد صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں ممبئی،اطراف اور صوبہ بھرکےضلعی صدوروسیکریٹریزاوردیگررفقاءجمعیۃ نےبھرپورشرکت کی میٹنگ کاآغاز قاری محمد ادریس صاحب کی تلاوت قرآن کریم سےہوامحمدارشدسلمہ متعلم دارالعلوم امدادیہ نےنعتیہ کلام پیش کیا بعدازاں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نےتفصیل کےساتھ میٹنگ کی غرض وغایت پرروشنی ڈالی اورتمام حاضرین کے روبرو جمعیۃ علماء کی ان حالات میں خدمات کابھرپورتذکرہ فرمایانیزحضرت مولانانےعلاقہءکوکن کی صورتِ حال پرامیرالہندحضرت مولانا سیدارشدمدنی مدظلہ العالی صدرِجمعیۃ علماء ہندکی تشویش اوروقتی ریلیف کی تلقین نیزبازآبادکاری کےمیں میدان بھرپورحصہ لینےکی بابت دلچسپی اورخدام جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی اس جانب خصوصی ترغیب کاتذکرہ فرمایا فی الحال علاقہءکوکن میں جمعی...

خطہءکوکن میں جمعیۃ علماءمہاراشٹرکیوجانب سے ریلیف کی پہلی کھیپ روانہ متاثرین کی امدادکےلئےپرزوراپیل

Image
خطہءکوکن میں جمعیۃ علماءمہاراشٹرکیوجانب سے ریلیف کی پہلی کھیپ روانہ متاثرین کی امدادکےلئےپرزوراپیل سیلابی صورتِ حال سےدوچارخطہء کوکن میں جمعیۃ علماءمہاراشٹرکی جانب سےریلیف اورراحت رسانی کاکام شروع ہوچکاہےصدرِمحترم حضرت مولاناسیدارشدمدنی دامت برکاتہم کےایماءپرجمعیۃ علماءمہاراشٹرکےذمہ داران نے فوری طورپرتیرہ ہزارلیٹرپانی،چارسواسی کیلوخشک دودھ،ایک ہزارچٹائی اورچارسوچادراوردیگراشیائےخوردونوش بھیجنےکامکمل منصوبہ بنالیاہےان شاءاللہ اتوار کی صبح یہ ساراسازوسامان بذریعہ ٹرانسپورٹ مہاڈحضرت مولامحمدارشدصاحب قاسمی (آرگنائزرجمعیۃعلماءمہاراشٹر)کی سرکردگی میں خطہءکوکن کےمعروف ادارہ مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول تعلقہ مہاڈ رائےگڑھ میں پہونچ جائےگااورپھروہاں سےشہراورمضافات کے متاثرین میں تقسیم کیاجائےگااورجمعیۃ علماءمہاراشٹرکےذمہ داران نے اپنی بساط کےبقدرتسلسل کےساتھ یہ کام کرنےکافیصلہ کیا ہے نیزصدرمحترم حضرت مولانا سیدارشدمدنی مدظلہ العالی نے صورتِ حال کی سنگینی پراپنی تشویش کااظہارکرتےہوئے ذمہ داران جمعیۃ علماء مہاراشٹر سےگفتگوکےدوران اس عزم کااظہاربھی فرمایاہےکہ ان شاءاللہ آئیندہ ہم وہاں خ...

امیر الہند نمائندہ انتخاب

Image
امیر الہند نمائندہ انتخاب اولا حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم نے امیر الہند کے لیے ضروری اوصاف کا ذکر کرتے ہوئے بڑے وقیع الفاظ میں انتہائی بشاشت و فراخ دلی کے ساتھ تجویز پیش کی کہ *صدر جمعیت علماء ہند*  حضرت اقدس مولانا سید ارشد مدنی صاحب اس وقت سب سے زیادہ موزوں شخصیت ہے ۔  اس کے بعد حضرت مولانا عبد العلیم صاحب فاروقی دامت برکاتہم نے تائید فرمائی ۔ اس کے بعد حضرت  مولانا نعمت اللہ صاحب دامت برکاتہم  بعدہ رحمت اللہ صاحب کشمیری دامت برکاتہم  بعدہ مفتی احمد دیولا صاحب دامت برکاتہم  حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب دامت برکاتہم  حضرت مولانا بدر الدین اجمل صاحب دامت برکاتہم  حضرت مولانا سید اشہد رشیدی صاحب دامت برکاتہم  وغیرہم نے تائید بیک آواز تائید اور اتفاق کا اظہار فرمایا ۔ حضرت مولانا سید ارشد صاحب دامت برکاتہم نے اپنی عمر وغیرہ کے لحاظ سے معذرت پیش کی ۔  کچھ پس و پیش کے بعد صدر اجلاس مہتمم دار العلوم حضرت مولانا مفتی ابو القاسم صاحب دامت برکاتہم نے حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کے نام کا اعلان فرما...

حضرت مولاناسید ارشدمدنی صاحب دامت برکاتہم امیرالہند خامس منتخب

Image
ماشاء اللہ حضرت مولاناسید ارشدمدنی صاحب دامت برکاتہم امیرالہند خامس منتخب،اور نائب امیر الہند حضرت مولانا مفتی سید محمد سلمان منصور پوری مدظلہ العالی نامزد،

ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملہ

Image
ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملہ  دو ملزم بری، تین کو دس سال قید با مشقت نچلی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا، گلزار اعظمی ممبئی 15 جون  مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع کے مختلف علاقوں سے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار پانچ ملزمین کے مقدمہ کا آج بالآخیر فیصلہ سنا یا گیا جس کے مطابق عدالت نے ملزمین محمد عرفان غوث اور محمد الیا س محمد اکبر کو ناکافی ثبوت وشواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے باعزت بری کردیا جبکہ ملزمین محمد مزمل عبدالغفور، محمد صادق محمد فاروق اور محمد اکرم محمد اکبرکو قصور وار ٹہراتے ہوئے انہیں دس سال قید با مشقت اوردس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک سال قید کی سزا کا حکم دیا۔ ملزمین کے مقدمہ کی پیروی جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے وکلاء ایڈوکیٹ عبدالواہاب خان، ایڈوکیٹ شریف شیخ،ایڈوکیٹ متین شیخ، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ رازق شیخ،،ایڈوکیٹ ہیتالی سیٹھ، ایڈوکیٹ کرتیکا اگروال، ایڈوکیٹ افضل نواز، ایڈوکیٹ ارشد شیخ و دیگرنے کی تھی جبکہ ایڈوکیٹ عبدالرحیم بخاری اور ایڈوکیٹ قدرت شیخ نے بھی دو ملزمین کو ...