مفتی صاحب جیسی صفات کا حامل اب کوئ دوسرانظر نہیں آتا: *مولاناارشد مدنی*

*مفتی عبد الرزاق خان صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ نائب صدر جمیعۃ علماء ہند کا انتقال، علمی، ملی وجماعتی خسارہ*
مفتی صاحب جیسی صفات کا حامل اب کوئ دوسرانظر نہیں آتا: *مولاناارشد مدنی*
نئ دہلی ۲۷مئ: امیر شریعت مدھیہ پردیش،شاگرد رشید شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ونائب صدر جمیۃ العلماءہند حضرت مولانا مفتی عبد الرزاق خان صاحب  کے انتقال پر صدر جمیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مفتی صاحب کا انتقال علمی ،ملی وجماعتی اعتبار سے ایک بہت بڑا خسارہ ہے‌،جس کا پُر ہونا بہت مشکل ہے.مولانا مرحوم حضرت مدنی نوراللّٰہ مرقدہ کے شاگرد رشید اور تربیت یافتہ تھے اور اس زمانہ کے تمام ہی بزرگوں سے گہرا تعلق رکھنے والے تھے، مختلف علوم وفنون کی کتابیں پڑھنے والے تھے،، اس کے لئے اپنے تمام اساتذہ کرام اور بالخصوص حضرت مدنی نوراللّٰہ مرقدہ سے نہایت مخلصانہ بلکہ فدائیت کا تعلق رکھتے تھے. چونکہ عمر کا طویل حصہ انہوں نے اکابرین کے سائے میں گزاراتھا اور جمیۃ علماہ ہند کے مختلف ادوار کو انہوں نے دیکھ رکھاتھا،اسلئے وہ جمیعۃ علماء ہند کی ایک تاریخ تھے، اجتماعی مسائل میں انتہائ بیباک، صاف بات کہنے  والے اور اہنے موقف پر پتھر کی طرح ثابت قدم رہنے والے تھے، انہوں نے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہے آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہے، مولانا مدنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں پرانے مخلصین ایک ایک کرکے رخصت ہوتے جارہے ہیں،اور آج ہمیں مفتی صاحب بھی داغِ مفارقت دے گئے. اللّٰہ تعالی مفتی صاحب کی خدمات کو قبول فرمائے. اخیر میں انہوں نے کہا کہ میں دعاء گو ہوں کہ اللّٰہ ان کی مغفرت فرمائے،جنت میں درجات عالیہ عطاء فرمائے اور ان کے پسماندگان کی نگہبانی فرمائے آمین ثم آمین. میں ان کے تمام اہل خانہ اور لواحقین  کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور ان کے لئے دعاء گوہوں. مولانامدنی نے جماعتی رفقاء اور اربابِ مدارس سے مفتی صاحب مرحوم کے لئے دعاء مغفرت اور زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کی درخواست کی ہے.