امیر الہند نمونہئ اسلاف مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کے سانحہئ ارتحال کو قوم و ملت کا عظیم نقصان قرار

نئی دہلی 22مئی (پریس ریلیز) جمعیتہ علماء ہند کے صدر اور دار العلوم دیوبند کے معاون مہتمم، امیر الہند نمونہئ اسلاف مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کے سانحہئ ارتحال کو قوم و ملت کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق نئی دہلی کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ مولاناعلم و عمل اور فضل و کمال کی تجسیم تھے، وہ ورع و تقوی اور تدین و پرہیزگاری کی چلتی پھرتی تصویر تھے، انھوں نے بے داغ اور صاف ستھری زندگی گزاری اور دار العلوم دیوبند سے لے کر جمعےۃ علماء ہند تک جہاں بھی رہے، اپنے اصول پسندی، نجابت و شرافت اور دین پرستی کے سبب عوام و خواص کے محبوب نظر بنے رہے۔ ان کے انتقال سے تعلیم و تربیت اور تدریس و تحریک کی دنیا میں ایسازبردست خلا پیدا ہوگیا ہے، جس کی تلافی مستقبل قریب میں بہت مشکل نظر آتی ہے۔ انھوں نے مولانا کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجاہد آزادی شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ کے داماد تھے اور انھوں نے اپنے طرز عمل اور مدہب پسندی سے یہ ثابت کردیا کہ وہ واقعی اکابر و اسلاف کے حقیقی جانشیں اور سچے وارث تھے۔ انھوں نے حرص و طمع اور شہرت و ناموری سے دور رہ کر جس طرح اسلاف کی روایتوں کا امین بن کر دکھایا، وہ  بلا اختلاف مسلک و مشرب ہم سب کے لیے مثال اور نمونہ ہے، جس پر نئی نسل کو چلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا مرحوم ایک عمدہ اور کام یاب منتظم کار ہونے کے ساتھ ایک مقبول اور ذی استعداد مدرس بھی تھے، انھوں نے درجہ علیا اور حدیث کی کتابوں کا جس طرح کامیابی کے ساتھ درس دیا، وہ اس دورقحط الرجال میں عنقا ہے۔ وہ اپنی ایک خاص ادا اور مخصوص لہجے میں اور رواں اسلوب میں درس دیا کرتے تھے اور کتاب میں آنے والے مضامین و مشمولات تک ہی اپنی تقریر مرکوز کرتے تھے اور ادھر ادھر کے غیر متعلق واقعات اور حکایت بیانی سے گریز کرتے تھے۔ ان کے درس میں صرف مغز ہوتا تھا۔ وہ لچھے دار تقریر کرنے کے بجائے کتاب کے مسائل و مباحث کی تشریح کو اپنا مطمح نظر بناتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک دور رس منتظم اور زمانہ شناس تحریکی شخص بھی تھے، انھوں نے دار العلوم کے منصب اہتمام کے ساتھ جمعےۃ علماء ہند جیسی عالمی مؤقر و معتبر تنظیم کے پلیٹ فارم سے جو قومی اور ملکی خدمات انجام دی ہیں،اور ملک میں امن و شانتی کے قیام اور قومی یک جہتی کے فروغ اور فرقہ وارانہ یک جہتی کی اشاعت کے لیے جو جدو جہد کی ہے، وہ تاریخ میں آب زر سے لکھی جائیں گی۔ مولانامرحوم ایک بہترین مربی و رجال ساز بھی تھے، انھوں نے اپنی اولاو و احفاد اور ماتحتوں کی ایسی مثالی تربیت کی ہے کہ وہ دور سے اپنے چہرے بشرے اور اپنی نقل و حرکت سے شناخت میں آجاتے ہیں۔ ان کے دونوں فرزند مفتی سلمان منصورپوری اور مفتی عفان منصور پوری نہ صرف ولد صالح کی حیثیت کے حامل ہیں، بلکہ علمی صلاحیت کے اعتبار سے بھی مولانا مرحوم کے سچے اور حقیقی وارث بھی ہیں۔ جوہمیں امید ہے کہ اپنی علمی لیاقت اور دین پسندی کی وجہ سے مولانا مرحوم کی روایت کے شجر کو سینچیں گے اور ان کے بقیہ ماندہ علمی اور تحریکی منصوبوں کی تکمیل کریں گے۔ انھوں نے اساتذہئ دار العلوم دیوبند اورکارکنان جمعےۃ علماء ہند اور ان کے اولاد و احفاد سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرے، دونوں اداروں کو ان کا نعم البدل نصیب کرے، ان کے پسماندگان کی تمام شرور و فتن سے نگہبانی کرے۔آمین۔

پریس سکریٹری،اسعد مختار نمونہئ اسلاف مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کے سانحہئ ارتحال کو قوم و ملت کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق نئی دہلی کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ مولاناعلم و عمل اور فضل و کمال کی تجسیم تھے، وہ ورع و تقوی اور تدین و پرہیزگاری کی چلتی پھرتی تصویر تھے، انھوں نے بے داغ اور صاف ستھری زندگی گزاری اور دار العلوم دیوبند سے لے کر جمعےۃ علماء ہند تک جہاں بھی رہے، اپنے اصول پسندی، نجابت و شرافت اور دین پرستی کے سبب عوام و خواص کے محبوب نظر بنے رہے۔ ان کے انتقال سے تعلیم و تربیت اور تدریس و تحریک کی دنیا میں ایسازبردست خلا پیدا ہوگیا ہے، جس کی تلافی مستقبل قریب میں بہت مشکل نظر آتی ہے۔ انھوں نے مولانا کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجاہد آزادی شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ کے داماد تھے اور انھوں نے اپنے طرز عمل اور مدہب پسندی سے یہ ثابت کردیا کہ وہ واقعی اکابر و اسلاف کے حقیقی جانشیں اور سچے وارث تھے۔ انھوں نے حرص و طمع اور شہرت و ناموری سے دور رہ کر جس طرح اسلاف کی روایتوں کا امین بن کر دکھایا، وہ  بلا اختلاف مسلک و مشرب ہم سب کے لیے مثال اور نمونہ ہے، جس پر نئی نسل کو چلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا مرحوم ایک عمدہ اور کام یاب منتظم کار ہونے کے ساتھ ایک مقبول اور ذی استعداد مدرس بھی تھے، انھوں نے درجہ علیا اور حدیث کی کتابوں کا جس طرح کامیابی کے ساتھ درس دیا، وہ اس دورقحط الرجال میں عنقا ہے۔ وہ اپنی ایک خاص ادا اور مخصوص لہجے میں اور رواں اسلوب میں درس دیا کرتے تھے اور کتاب میں آنے والے مضامین و مشمولات تک ہی اپنی تقریر مرکوز کرتے تھے اور ادھر ادھر کے غیر متعلق واقعات اور حکایت بیانی سے گریز کرتے تھے۔ ان کے درس میں صرف مغز ہوتا تھا۔ وہ لچھے دار تقریر کرنے کے بجائے کتاب کے مسائل و مباحث کی تشریح کو اپنا مطمح نظر بناتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک دور رس منتظم اور زمانہ شناس تحریکی شخص بھی تھے، انھوں نے دار العلوم کے منصب اہتمام کے ساتھ جمعےۃ علماء ہند جیسی عالمی مؤقر و معتبر تنظیم کے پلیٹ فارم سے جو قومی اور ملکی خدمات انجام دی ہیں،اور ملک میں امن و شانتی کے قیام اور قومی یک جہتی کے فروغ اور فرقہ وارانہ یک جہتی کی اشاعت کے لیے جو جدو جہد کی ہے، وہ تاریخ میں آب زر سے لکھی جائیں گی۔ مولانامرحوم ایک بہترین مربی و رجال ساز بھی تھے، انھوں نے اپنی اولاو و احفاد اور ماتحتوں کی ایسی مثالی تربیت کی ہے کہ وہ دور سے اپنے چہرے بشرے اور اپنی نقل و حرکت سے شناخت میں آجاتے ہیں۔ ان کے دونوں فرزند مفتی سلمان منصورپوری اور مفتی عفان منصور پوری نہ صرف ولد صالح کی حیثیت کے حامل ہیں، بلکہ علمی صلاحیت کے اعتبار سے بھی مولانا مرحوم کے سچے اور حقیقی وارث بھی ہیں۔ جوہمیں امید ہے کہ اپنی علمی لیاقت اور دین پسندی کی وجہ سے مولانا مرحوم کی روایت کے شجر کو سینچیں گے اور ان کے بقیہ ماندہ علمی اور تحریکی منصوبوں کی تکمیل کریں گے۔ انھوں نے اساتذہئ دار العلوم دیوبند اورکارکنان جمعےۃ علماء ہند اور ان کے اولاد و احفاد سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرے، دونوں اداروں کو ان کا نعم البدل نصیب کرے، ان کے پسماندگان کی تمام شرور و فتن سے نگہبانی کرے۔آمین۔

پریس سکریٹری،اسعد مختار